ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / غیر قانونی قصائی خانے پرمنگلوروپولیس کا دھاوا۔ ذبح کیے گئے جانوروں کے باقیات بر آمد۔ ملزمین فرار ہونے میں کامیاب

غیر قانونی قصائی خانے پرمنگلوروپولیس کا دھاوا۔ ذبح کیے گئے جانوروں کے باقیات بر آمد۔ ملزمین فرار ہونے میں کامیاب

Tue, 02 Jul 2019 13:23:23    S.O. News Service

منگلورو 2/جولائی (ایس او نیوز) کنور نامی مقام پر غیر قانونی قصائی خانہ چلائے جانے کی خبر سٹی کرائم برانچ کی طرف سے فراہم کیے جانے پر کنکناڈی پولیس اسٹیشن کے افسران نے مذکورہ مقام پر دھاوابول دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس چھاپے کے دوران غیر قانونی طورپر جانوروں کو ذبح کیے جانے والے مکان سے جانوروں کا چمڑا، بیف، فضلہ اور ذبح کے کام میں آنے والے اوزار برآمد کیے گیے۔یہ بھی بتایا جاتا ہے کہ پولیس کارروائی کے دوران ملزمین فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔کنکناڈی ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں آئی پی سی کی دفعہ379  اوراور کرناٹکا کے گؤکشی مخالف قانون کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔


Share: